جموں

ریاسی سڑک حادثے میں میاں بیوی اوران کا بیٹا جاں بحق ، ایک شخص زخمی

images-2جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ ضلع کے علاقے چسانہ میںاس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 27سالہ زاہد احمد ، ان کی بیوی 26سالہ سائرہ اختراوران کا تین ماہ کا بچہ شامل ہے ۔ زخمی شخص کی شناخت عرفان احمدکے نام سے ہوئی ہے ،اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button