جموں

ڈوڈہ: حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی، ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار

images (5)جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب ضلع کے علاقے کستی گڑھ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران بھارتی فوج کی ایک پارٹی پر حملہ کیا گیا۔
پویس حکام نے حملے میں دو فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ جموں، ڈوڈا، کشتواڑ، راجوری، پونچھ ، ادھموپور ، سانبہ اور ریاستی کے مختلف قصبوں اوردیہی علاقوں میں بھارتی فوجیوں ،سپیشل آپریشن گروپ، پیر ا ملٹری اور ولیج ڈیفنس گارڈز کے اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
قابض بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں سے تلاشی آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button