جموں

مقبوضہ کشمیر، مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق

جموں04 نومبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پونچھ ضلع کے علاقے سرنکوٹ کے گائوں بفلیاز میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
بھارتی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ راجوری سے سرنکوٹ تک سڑک کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی جگہ کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کا تودہ ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا جس سے خاندان کے تین افراد دب گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نسیم اختر اور اس کی بیٹی روبینہ اختر کے نام سے جبکہ زخمی کی شناخت محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button