حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں کا عبدالمجید ملک کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد،:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماں اور اراکین نے سینئر رہنما عبدالمجید ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جن کا گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال ہوگیاتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اپنے بیانات میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر رہنمائوں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سیدفیض نقشبندی، میر طاہر مسعود،سید یوسف نسیم، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، شمیم شال، مشتاق احمد بٹ، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، الطاف وانی، زاہد اشرف،زاہد صفی، ثنا اللہ ڈار، محمد حسین خطیب، ، الطاف حسین وانی، محمد سلطان بٹ، حسن البنا، راجہ خادم حسین؛ رفیق احمد ڈار؛ سید اعجاز رحمانی، نثار مرزا، شیخ محمد یعقوب، ثنا اللہ ڈار، دائود خان، انجینئر مرزا مشتاق،جاوید اقبال بٹ، چوہدری شاہین اقبال، سید مشتاق گیلانی، شیخ عبدالمجید،منظور احمد ڈار، عبدالمجید لون، عبدالمجید، الطاف احمد بٹ ، عدیل مشتاق وانی، میاں مظفر،سید گلشن، نذیر احمد کرنائی، محمد اشرف ڈار، محمد شفیع ڈار، قاضی عمران، عبدالامجید میر ،خالد شبیراور دیگر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اورسوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ کئی دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کشمیر کاز کے لیے عبدالمجیدملک کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی۔ جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے رہنما طویل عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔