اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا دعائیہ اجلاس
اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت دفتر اسلام آباد میں جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے سینئر رہنما بشیر احمد طوطا کے بھائی ، غیر قانونی طورپر نظربند سینئر حریت رہنماء محمد یاسین ملک کی پھوپی اور وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں اور جملہ کشمیری شہداء کی بلندی درجات کے لئے ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دعائیہ مجلس میں وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع و سا لمیت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔شرکاء نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اجلاس میں سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر ،سید یوسف نسیم،میر طاہر مسعود،محمد حسین خطیب، پرویز احمد، شمیم شال،شیخ عبدالمتین ، حاجی محمد سلطان ،راجہ خادم حسین ، زاھد اشرف ، دائودد خان ،امتیاز وانی ،میاں مظفر، اعجاز رحمانی ،مشتاق احمد بٹ ،سید گلشن احمد،شیخ عبدالماجد، عبدالحمید لون ،قاضی عمران، امتیاز بٹ اور عبدالرشید بٹ اوردیگر نے شرکت کی ۔
ادھر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے یاسین ملک کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ یاسین ملک کو مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ انہوں نے افسوس ظاہرکیاکہ غیر قانونی طورپر نظربندکشمیری حریت رہنمائوں کو اپنے عزیزواقارب کا آخری دیدار کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔