APHC-AJK

یاتریوں کی بس پر حملہ تحریک حق خود ارادیت کو بدنام کرنے کی سازش ہے:غلام محمد صفی

safiاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے نو منتخب کنوینر غلام محمد صفی نے جموں کے علاقے ریاسی میں یاتریوں کی بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تحریک حق خود ارادیت کو بدنام کرنے کی بھارتی ایجنسیوں کی سازش قراردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ اسی طرح کی کارروائی ہے جس طرح بھارتی ایجنسیاںماضی میں چھٹی سنگھ پورہ اور وند ہامہ گاندربل میں انجام دے چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھ مظلوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں اور اسطرح کی کاروائیاں کرکے وہ اقوام عالم کو زیادہ دیر تک گمراہ نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نزدیک کسی ایک بے گناہ کا خون بہانا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ہم بھارتی ایجنسیوں اور انتہا پسند ہندتوا نظریے کی حامل مودی حکومت کی اس گھنائونی سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اعلی انسانی اقدار اور اسلامی اصولوں پر جاری جدوجہد میں نہتے افراد پر اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی کوئی گنجائش نہیں۔اسطرح کے حملے جدوجہدآزادی کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے اور بھارت اسطرح کے حملے کرکے اپنی ریاستی دہشتگردی پر پردہ ڈالنے اور اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button