APHC

کشمیری بھارت کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے، حریت کانفرنس

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور وہ اسکے غیر قانونی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہوگا اور کشمیری آزادی اور امن کی صبح دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی استعمار کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے جبر اور کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے لیکن یہ سب انہیں حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے سے ہرگز نہیں روک سکتا۔ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانین لٹانے والے نوجوان کشمیری عوام کے حقیقی ہیرو ہیں ،کشمیری اپنے ان شہداءکیساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور وہ انکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعز م ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ شکست وریخت باالآخر جارح و ظالم قوتوں کا مقدر بنتی ہے ، بھارت کو بھی ایک روز کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ،حق خود ارادیت دیکر جموںوکشمیر سے نکلنا پڑے گا۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر می ریاستی دہشت گردی کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button