APHC
بھارت : این آئی اے دیگر ایجنسیوں نے چھاپوں کے دوران 100 کے لگ بھگ مسلمان گرفتار کر لیے
نئی دہلی 22 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت میں بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور دیگر نے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے تقریباً 106 کارکنوں کو آج صبح سویرے چھاپوں کے دوران گرفتار کر لیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تنظیم کے کارکنوں کو اتر پردیش، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور تمل ناڈ سمیت گیارہ ریاستوں میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے کارکنوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پاپولر فرنٹ نے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاری اور انہیں ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔