مقبوضہ جموں و کشمیر

کیرو پن بجلی گھر منصوبے میں بدعنوانی ،مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے خلاف چارج شیٹ دائر

نئی دلی: بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیروپن بجلی گھر منصوبے میںبدعنوانی کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اور پانچ دیگر افرادکے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی آئی نے تین سال کی تحقیقات کے بعد اپنے نتائج ایک خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیے ہیں جس میں ستیہ پال ملک اور پانچ دیگرافراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں ستیہ پال ملک نے کہا ے کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں اور کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں اس کیس کے سلسلے میں ستیہ پال ملک اور دیگر کے گھروں میں تلاشی لی تھی۔2022 میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ایک بیان میں، سی بی آئی نے کہا تھا کہ یہ کیس 2019 میں ایک نجی کمپنی کو کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے تقریبا 2,200کروڑ روپے کے سول ورکس کا ٹھیکہ دینے میں بدعنوانی سے متعلق ہے۔ستیہ پال ملک، جواگست 2018سے اکتوبر 2019 تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے گورنر تھے، نے دعوی کیا تھا کہ انہیں پروجیکٹ سے متعلق ایک فائل سمیت دو فائلوں کو کلیئر کرنے کے لیے 300کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔ سی بی آئی نے ان لوگوں کی تحقیقات کرنے کے بجائے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جن کے بارے میں انہوں نے شکایت کی تھی اور جو بدعنوانی میں ملوث تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button