مقبوضہ جموں و کشمیر

یورپی رہنما مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، علی رضا سید

برسلز 27 اکتوبر (کے ایم ایس)
کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی رہنماوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈیویڈ ماریا ساسولی، یورپی یونین کے خارجہ اور سلامتی کے امور کے بارے میں اعلیٰ سفارتی نمائندہ جوزف بوررل فونٹلیس، یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقق کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریا ارینا اور یورپی پارلیمنٹ کی سول لبرٹی اور جسٹس کمیٹی کے سربراہ جان فرنانڈو لوپز انگیلر سمیت اہم یورپی اداروں کے سربراہاں اور عہدیداروں کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں ان رہنماﺅں پر زور دیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں اور طویل عرصے سے مسائل کا شکار خطہ کشمیر میں امن و استحکام لانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔خط میں یاد دلایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے 27اکتوبر 1947 کوجموںوکشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طو پر قبضہ کرلیا تھا ،کشمیری حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور ہر برس 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ۔علی رضا سید نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریو ں کے حق خود ارادیت کے حق میں کئی قراردادیں پاس کی ہیں جنہیں پاکستان اور بھارت دونوں نے تسلیم کر رکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو مسلسل قتل اور بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ نریندر کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بھارتی ہندووں کو علاقے میں بسانے کا مذموم عمل شروع کر رکھا ہے۔ علی رضا سید نے لکھا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام ممکن نہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button