مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کو ایک تجربہ گاہ بنادیا ہے ، محبوبہ مفتی

جموں 23 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے پورے جموں و کشمیر کو ایک تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں روزانہ تجربات کیے جارہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت اب مقبوضہ علاقے میں اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے بھارتی فوج کو استعمال کر رہی ہے جیسا کہ محکمہ بجلی کے ملازمین کی حالیہ ہڑتال کے دوران کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کے عوام ملک میں ملازمین کی ہڑتال کو ختم کرانے کیلئے فوج کو استعمال ہوتے دیکھیں گے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ بی جے پی بھارتی آئین کابالکل بھی احترام نہیں کرتی اوراس کا اندازہ دفعہ370 اور 35Aکی منسوخی کے مودی حکومت کے فیصلے سے ہوتا ہے ،کیونکہ بھارتی آئین میں صرف جموں و کشمیر اسمبلی کو ہی ایسا کرنے کا اختیار حاصل تھا لیکن بی جے پی نے یہ فیصلہ خود سے پی کر لیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بھارتی آئین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی بعد کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی صنعت لگائی گئی ہے جیسا کہ بی جے پی نے خصوصی حیثیت کی منسوخی سے قبل وعدہ کیاتھا۔انہوں نے کشمیریوں خصوصا نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی کھوئی ہوئی عزت و وقار کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کریں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button