مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاض نائیکو کو شہادت کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش

0سرینگر 06 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے ممتاز مجاہد کمانڈر ریاض نائیکو اور ان کے ساتھی عادل احمد کو شہادت کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے بھارت کی طرف سے خطے میں جاری ظلم و ستم کا ایک دن ضرور خاتمہ ہو گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رہنماو¿ں نے کہا کہ نائیکو اور عادل نے مقدس مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا خاتمہ ہو گا۔حریت رہنماو¿ں نے اس بات پر زور دیا کہ شہداءکشمیر کی جدوجہد آزادی کے مشعل راہ تھے اور انہوں نے اسے اپنے خون سے پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی قیمت چکا رہے ہیں۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ صرف 1989 سے اب تک 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں، 8ہزار سے زائد کو حراست میں لاپتہ کیا جا چکا ہے، ہزاروں دیگر افراد کو تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد ان پر مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ حریت رہنماو¿ںنےعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کومقبوضہ جموںوکشمیرمیں جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے اور اسے کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے پر مجبور کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button