مظاہرے

بانڈی پورہ: بی جے پی سے وابستہ سابق سرپنچ کی غنڈہ گردی کیخلاف مظاہرہ

سری نگر: بھار ت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ایک سرپنچ معراج راتھر کی غنڈہ گردی کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاج مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے سنبل میں بڑی تعداد میں ٹپر مالکان اور ٹھیکڈار سڑکوں پر نکل آئے اور معراج راتھر کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ معراج راتھر انکے کام کاج میں بے جا رکاوٹیں ڈالتا ہے ، اس نے علاقے میں خوف ودہشت کا راج قائم کر رکھا ہے اور وہ ٹھیکیداروں اور ٹپر مالکان سے بھتہ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے سے وابستہ یہ سابق ٹھیکیدار دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر ہم نے پیسے نہ دیے تو وہ ہمارے ٹپر نذر آتش کر دے گا۔
بتایا جاتا ہے معراج نے علاقے میں اخروٹ کے چھ سو سے زائد درخت بھی کاٹ ڈالے ہیں جو قانون کی سخت خلاف ورزی ہے کیونکہ مقبوضہ علاقے میں اخروٹ کے درخت کاٹنا قانوناً جرم ہے۔
مظاہرین نے حکام پر زور دیا کہ وہ معراج راتھر کی غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لیں اور اسکے خلاف کارروائی کریں ۔KMS-11/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button