مظاہرے

مقبوضہ جموں وکشمیر:قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے


جموں28دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے جموں میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
”رہبر کھیل” سکیم کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ نے ایک نئے انداز میں اپنا احتجاج درج کرواتے ہوئے جموں کے علاقے تریکوٹہ نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مختلف مشقیں کیں۔جموں و کشمیر رہبر کھیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے احتجاج میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکام پر زور دیا کہ وہ ان سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔
دریں اثناء کشتواڑ کے علاقے سمانا بھاٹا ناگسینی کے مکینوں نے بھی جو کیرو بجلی منصوبے کی وجہ سے اپنی زمینوں سے محروم ہوگئے ہیں، احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہناہے کہ بجلی منصوبے میں نہ تو انہیں کوئی روزگار فراہم کیا گیا اور نہ ہی انہیں متعلقہ کمپنی سے کوئی معاوضہ یا کوئی اور فائدہ ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کے اہلکاروں کی طرف سے دھماکے کئے جانے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button