مظاہرے

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں 15فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے جموں میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے قابض انتظامیہ اور بھارت میں بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور چھوٹے کسانوں اور غریب لوگوں کوانکی زمینوں سے جبری بے دخلی کی شدید مخالفت کی جو وہاں کئی دہائیوں سے آباد ہیں ۔مظاہرین نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے لوگوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے فوری طور پرمقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیاکہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button