بھارت

مہاراشٹر:ہندوتوا غنڈوں نے مسلم طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگاﺅں میں ہندو توا غنڈوں نے ایک 20سالہ مسلمان طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ المناک واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔ سلیمان خان اپنے گھر کے قریب دوسری برادری کی ایک لڑکی سے بات کر رہا تھا کہ ہندو توا غنڈوں نے اسے گھیر لیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ طالب کے اہلخانہ کے احتجاج پر غنڈوں نے ان پر بھی تشدد کیا ۔ غنڈوںنے سلیمان کو اس قدر مار اپیٹا کہ اسکی موت واقع ہو گئی ۔ سول سوسائٹی کی تنظیموںنے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم کی شدید ناکامی ہے ، پولیس مجرموں کو فوری گرفتار کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button