لداخ

لداخ میں مشتبہ منشیات کے ساتھ اسرائیلی شہری گرفتار

کرگل: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے لداخ خطے میں پولیس نے ضلع کرگل کے علاقے زنسکار میں ایک اسرائیلی شہری کومعمول کی جانچ کے دوران نشہ آور اشیاءبرآمدہونے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی شہری کو کارگیک چیک پوسٹ پر روکا گیا اور پولیس نے معمول کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس، گانجہ اور ہیروئن جیسا مشتبہ مادہ برآمد کیا۔غیر ملکی کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور مشتبہ ممنوعہ اشیاءکے ذریعے کا پتہ لگانے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے کہ آیا اسرائیلی شہری کا منشیات کے وسیع نیٹ ورک سے تعلق تھا۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ ضبط شدہ اشیاءکو تحویل میں لیا گیا ہے اور ان کی نوعیت اور مقدار کا تعین کرنے کے لیے انہیں فرانزک جانچ کے لیے بھیجا جائے گا۔حکام نے گرفتار شخص کی شناخت یا برآمد کی گئی مشتبہ منشیات کی مقدار ظاہر نہیں کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button