بھارت

منی پور :تشدد ، جلاﺅ گھیراﺅ، 11 مقامات پر دوبارہ انتخابات ہوں گے

پولنگ بوتھوں پر قبضہ کیا گیا اور انتخابات میں دھاندلی کی گئی: کانگریس

indian elections manipurنئی دہلی: بھارت میں شورش زدہ شمال مشرقی ریاست منی پور کے 11 پولنگ سٹیشنوں پر پیر کے روز دوبارہ پولنگ کی جائے گی۔ منی پور گزشتہ برس 3مئی سے سخت تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والے بھارتی پالیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے پر ریاست میں بڑے پیمانے پر تشدد اور پولنگ سٹیشوں پر قبضے کی اطلاعات ملیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منی پور کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی حکام نے 11 مقامات پر ووٹنگ کو کالعدم قرار دیا اور نئے سرے سے پولنگ کا حکم دیا۔
کانگریس پارٹی نے منی پور کے 47 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوتھوں پر قبضہ کیا گیا اور انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button