بھارت

نئی دلی خواتین کیلئے غیر محفوظ شہروں کی فہرست میں سرفہرست

نئی دلی31اگست(کے ایم ایس)بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی ) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں دارلحکومت نئی دلی کو خواتین کیلئے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این سی آر بی کے تازہ سروے میں کہا گیا کہ 2021میںمیں میٹرو پولیٹن شہروں میں دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ 1ہزار 2سو 26واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ خواتین کیلئے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ صرف دو شہر جے پور اور ممبئی ہیں ۔
رپورٹ میںکہا گیا کہ خواتین کی حفاظت کے اعتبار سے کلکتہ سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021میں بھارت میں 18میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3ہزار2سو8واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button