مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوج کے ہاتھوں اگست میں 18کشمیری شہید

بھارت کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے: حریت کانفرنس

سرینگر یکم ستمبر (کے ایم ایس )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں 18کشمیریوں کوشہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے تین نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن مظاہرین اورعزاداروں پرفائرنگ سے60نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ اس عرصے کے دوران 202شہریوں کو گرفتار کیاگیا جن میں زیادہ تر نوجوان تھے اوران میں سے متعدد کے خلاف کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ لاگو کیاگیا۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اورتلاشی کی 234کارروائیوں کے دوران 9گھروں کودھماکہ خیزکیمیائی مواد اور مارٹر گولوں سے تباہ کیا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت پر زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے عالمی برادری کے روبرو کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے ۔ ترجمان نے کہاکہ متعدد تاریخی دستاویزی فلموں بشمول ”فریڈم ایٹ مڈ نائٹ ، ڈینجر ان کشمیراورگاندھی اور نہرو کی سوانح عمری“ میں اس تلخ حقیقت کو تسلیم کیاگیا ہے کہ کشمیری عوام کو آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے ۔
دریں اثناءسیاسی ماہرین اور حریت رہنماو¿ں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جس کی ضمانت اس کی سلامتی کونسل نے دی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زوردیا کہ وہ رواں ماہ کی 14تاریخ سے شروع ہونے والے اپنے 76 ویں اجلاس کے دوران مظلوم کشمیریوں کو درپیش مشکلات کو ختم کرانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ جموں و کشمیر پیر پنجال پیس فاو¿نڈیشن کے چیئرمین محمد حنیف کالس نے جموں میں ایک بیان میں اور جموں کشمیرسٹوڈنٹس یوتھ فورم نے پوسٹروں کے ذریعے بھارتی حکومت کوخبردارکیا ہے کہ وہ اپنے توسیع پسندانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے باز رہے۔
نامعلوم افراد نے سرینگرکے علاقے حبہ کدل میںبھارت نواز جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما جیلانی کمار کی گاڑی کو نذرآتش کردیا۔
بھارت کی ریاست ہریانہ کے علاقے گرگاﺅں میں اونچی ذات کے ہندوﺅں نے ایک 13 سالہ دلت لڑکی کو عصمت دری کے بعد قتل کردیا۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ دلی کے کینٹ علاقے میں بھی ایک نو سالہ دلت بچی کو عصمت دری کرکے قتل کیاگیاتھا۔
ادھرپیغام رساں ادارے وٹس ایپ نے بھارت میں جون۔جولائی 2021 کے دوران30لاکھ سے زائد اکاو¿نٹس یہ کہہ کر بند کردیے ہیں کہ یہ بھارتی وٹس ایپ کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
ایک امریکی تحقیقی ادارے نے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث بھارت میں 40فیصد آبادی کی عمروں میں9 سال سے زائد کی کمی ہوسکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button