مقبوضہ جموں و کشمیر

مسلمان طلباء سوریہ نمسکار پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں،آل انڈیامسلم لاء بورڈ

نئی دلی 05 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مودی کی سربراہی میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سکولوں میں ” سوریہ نمسکار”کا پروگرام منعقد کرنے کے مودی حکومت کی ہدایت کی مخالفت کرتے ہوئے مسلمان طلباء سے اس پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کو کہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان میں کہاہے کہ سوریہ نمسکار سورج کی پوجا کرنے کے مترادف ہے اور اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مسلمان طلباء سے کہاکہ ا س پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں ۔مودی حکومت کی ہدایات پر 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سوریہ نمسکار کا پروگرام بھارت بھرکے سکولوںمیں یکم سے سات جنوری تک منعقد کئے جارہے ہیں۔ خالد رحمانی نے کہا کہ مسلمان سورج کو بھگوان نہیں مانتے لہذا مسلم بچوں کو اس طرح کے پروگرام میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button