مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے بڈگام سے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا
سرینگر24 دسمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بڈگام میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے عمران مجید ماگرے اور عاقب امین راتھر کو ضلع کے علاقے چاڈورہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو ایک مجاہد تنظیم سے وابستہ کارکن قرار دیا۔