مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے رہنماوں کو نظر بند کر دیا گیا

سرینگر 01 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن( پی اے جی ڈی ) کے رہنماوں کو حد بندی کمیشن کے مسودے کی سفارش کے خلاف مجوزہ احتجاجی دھرنے سے روکنے کے لیے آج گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ الائنس کے رہنماو¿ں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نئے سال پر حکام کی طرف سے تحفہ ہے اور یہ کشمیر کی اصل تصویر ہے کیونکہ حکام دھرنا دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس کے کچھ اہلکار آئے اور مجھے کہا کہ آپ کو نظر بند کیا گیا ہے۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ نیا سال ہے اور پولیس لوگوں کو غیر قانونی طور پر ان کے گھروں میں نظر بند کررہی ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پی اے جی ڈی کے پرامن دھرنے کو روکنے کے لیے رہنماو¿ں کے گیٹ کے باہر ٹرک کھڑے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں کبھی نہیں بدلتی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button