مقبوضہ جموں و کشمیر

شیخ تجمل الاسلام کی نماز جنازہ پولیس فاﺅنڈیشن اسلام آباد میں ادا کی گئی

tajamul islam

اسلام آباد 06 ستمبر (کے ایم ایس)بزرگ صحافی ، دانشور اور کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام کی نماز جنازہ آج صبح پولیس فاﺅنڈیشن اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
وہ اتوار کی رات پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔سیاسی رہنماﺅں ، صحافیوں ، وکلاءاور کشمیری کمیونٹی کے ارکان سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شیخ تجمل الاسلام کے جنازے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے شیخ تجمل الاسلام کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button