مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے علاقے کے سکولوں میں بھارت کے قومی گیت وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ منانے کے فیصلے سے اپنی حکومت کی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی ہدایات باہر سے نہیں آنی چاہئیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ منانے کا فیصلہ ہماری کابینہ نے نہیں کیا ہے اور نہ ہی وزیر تعلیم نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات پر کوئی بیرونی ڈکٹیشن نہیں ہونی چاہیے ۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے کے محکمہ ثقافت نے 30 اکتوبر کو تمام اسکولوں کو وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کی ہدایت جاری کی تھی۔
اس ہدایت پر مقبوضہ علاقے کے مذہبی رہنماو¿ں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل آیا، انہوںنے اسے مسلم اکثریتی علاقے پر ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا۔مقبوضہ جموںوکشمیر میں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس علماءنے ایک بیان میں کہا کہ وندے ماترم کے کچھ حصے توحید کے اسلامی اصولوں سے متصادم ہیں۔ تنظیم نے حکمنامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم طلبااور اداروں کو ان کے عقیدے کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مجبور کرنا غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ہدایت مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوتوا نظریہ نافذ کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبہ بند ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button