مقبوضہ جموں و کشمیر

پارلیمانی انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے: رمن بھلہ

raman behlaجموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سبق سکھائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رمن بھلہ نے جموں کے علاقے گھو منحسن میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے اورانہیں دھوکہ دینے پربی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو سبق سکھانے کے موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقامی وسائل کے استحصال پر تشویش کا اظہار کیا اور زمینوں اور ملازمتوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرکے عوام مقامی زمینوں اور روزگار کے مواقع پر بیرونی اداروں کے قبضے کو برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں ان مسائل کے لیے لڑیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عوام کی آواز سنی جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button