سرینگر :میرواعظ عمر فاروق کا خود احتسابی، اللہ سے تعلق مضبوط کرنے پر زور
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو تعلق باللہ، تقویٰ اور پرہیزگاری کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں خود احتسابی اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی عظمت و برکت پر روشنی ڈالی ۔ انہوںنے تقویٰ اور پرہیزگاری اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تقویٰ کے حصول سے ہی ہم ایک بہتر انسان بننے کے ساتھ ساتھ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کشمیری مسلمانوںسے اپیل کی کہ وہ اس مقدس مہینے کو خود احتسابی، روحانی ترقی اور نیکی کے کاموں کے حصول میں گزاریں۔








