مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:التجا مفتی کی سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید

 

سرینگر12 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے زبردستی بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قابض انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Iltija التجا مفتی نے جنہیں حال ہی میں پی ڈی پی کی جانب سے محبوبہ مفتی کی میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیاہے ، سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کے صارفین بشمول خواتین کی ایک بڑی تعداد سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کر رہی ہے لیکن قابض انتظامیہ مسلسل بے حسی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر واحد مقام جہاں پیدا ہونیوالی بجلی بھارت کو فراہم کی جارہی ہے تاہم وہ خود اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی ہی پیدا کردہ بجلی بہت مہنگی خریدنی پڑتی ہے جبکہ کئی بھارتی ریاستیں اپنے صارفین کو 200 سے 400 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے باہر جن علاقوں میں سمارٹ میٹر نصب ہیں وہاں 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔التجا مفتی نے مزیدکہا کہ جموں و کشمیر میں زبردستی اسمارٹ میٹر لگانے کے باوجود بجلی کی فراہمی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔اگرچہ جموں و کشمیر میں مفت بجلی تو دور کی بات ہے، سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے بعد صارفین کو بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹر وں کی تنصیب نے ان لوگوں کی کمر توڑ دی ہے جو بے روزگاری کے طور پر معاشی بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے قدرتی وسائل اور اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ سرکاری ملازمتیں غیر کشمیری ہندوئوںکو دی جا رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button