پاکستانخصوصی دن

یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ پیغامِ قائدجاری



راولپنڈی:
یوم قائد پر آئی ایس پی آر کی طرف سے نیا ملی نغمہ پیغامِ قائدجاری کیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملی نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے۔ نغمے میں دشمنوں کے مذموم عزائم کے خلاف قومی استقامت اور عزم کو اجاگر کیاگیا ہے۔ نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔نغمہ قائداعظم کے افکار کی تجدید اور پاکستان کے محفوظ و باوقار مستقبل کا مظہر ہے۔ یومِ قائد کے موقع پر جاری کیا گیا نغمہ بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button