خصوصی دن

برطانوی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے

WhatsApp Image 2023-10-27 at 10.09.55 AM لندن : برطانوی اراکین پارلیمنٹ ،انسانی حقوق کے کارکنوں، پروفیشنلز اور طلبا نے برطانوی حکومت کو حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں اس کی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے حق خودارادیت کے حوالے سے آگاہی پید کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ مطالبہ برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کی میزبانی میں بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو 76سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک گول میز کانفرنس کے شرکا نے کیا۔ شیڈو منسٹر جیس فلپس کی سربراہی میں گول میز کانفرنس نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیریوںکو دی گئی ہے۔کانفرنس کے شرکاء میں ایم پی اور آل پارٹیز کشمیر پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمز، لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین اینڈریو گیوین، اراکین پارلیمنٹ کم لیڈ بیٹر، یاسمین قریشی ، پال بلوم فیلڈ، محمد یاسین ،ریچل ہاپکنز،لارڈ واجد خان اور سائمن لائٹ ووڈ شامل تھے ۔کشمیری نمائندوں مزمل ایوب ٹھاکر اور شائستہ صفی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی شہادتیں پیش کیں۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پرفو ج کشی کر کے غیر قبضہ طورپر اس پر قبضہ کر لیا تھا اورکشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ WhatsApp Image 2023-10-27 at 10.09.56 AMکانفرنس کے شرکا نے مزید کہا کہ برطانوی قانون سازوں کا فرض ہے کہ وہ جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کردار ادا کرنے کی غرض سے اپنی حکومت پر دبائو ڈالیں ۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی طرف سے میڈیا پر قدغن پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فہیم کیانی سمیت مقررین نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، خرم پرویز، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، نعیم احمد خان اور ظفر اکبر بٹ سمیت حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت کو آئندہ سال فروری میں جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیشن کے قیام کی حمایت کرنی چاہیے۔ اس موقع پر مشتاق لاشاری، ماجد حسین، نائلہ عظمت اورایم نذیر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button