پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں ، قازقستان

india pakاسلام آباد:
پاکستان میں قازقستان کے سفیریارجان کستافن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قازق سفیر یارجان کستافن نے اسلام آباد میں ایک میڈیاانٹرویو میں کہاکہ قازقستان پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی کیونکہ مذاکرات کے بغیر ہم خطے کو مستحکم نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی شرکت کی توقع ہے اور ہمیں دونوں ملکوں سے سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔قازق سفیر کا مزید کہناتھا کہ کانفرنس کا مرکزی خیال یہ ہے خطے میں استحکام اور حالات کو معمول پر لایا جائے، کیونکہ استحکام کے بغیر ہم بین الاقوامی منڈیوں سے مسابقت میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ 2005میں پاکستان اور بھارت کوآستانہ میں سربراہ کانفرنس کے دوران تنظیم کے مبصر ملک کا درجہ دیاگیا تھااور2017میں آستانہ میں ہی دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم کے باقائدہ رکن بنے تھے۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 3 اور 4 جولائی کو ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button