مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: 26 جنوری کی تقریبات سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں

سرینگر13 جنوری: (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں26جنوری کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے لیے بلیک پینتھر کمانڈ کنٹرول وہیکلز اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔بھارتی فوجی حکام نے لوگوں کے روز مرہ معمولات پر نظر رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عارضی بنکر قائم کیے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ چھبیس جنوری کی سرکاری تقریبات سے قبل وادی کشمیر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور سرینگر او دیگر علاقوں میں فورسز کو انتہائی چوکس کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری دستوں نے شوپیاں اور جموں اضلاع کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاںشروع کر دی ہیں۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی دارے این آئی اے نے ضلع پلوامہ میں ایک معلم فاروق احمد کے مکان پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔ ایجنسی نے انکا موبائل فون اور کچھ دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button