مقبوضہ جموں و کشمیر

کلکتہ میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری ،قتل: سرینگر ، جموں میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال

doc protestسری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر اور جموں کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹروں نے بھارتی شہر کلکتہ میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری قتل کے خلاف ہڑتال کی اور طبی خدمات کا سلسلہ معطل رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کے ڈاکٹروں اور میڈیکل طلباءنے ہولناک واقعے کے خلاف ریلی نکالی۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”ہماری بہن کے لیے انصاف،ڈاکٹروں کے لیے حفاظت ،خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ“ جیسے نعرے تحریر تھے۔
جموں میں بھی گوئمنٹ میڈیکل کالج( جی سی ایم) اور اس سے منسلک ہسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ایک پرامن احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا۔ انہوںنے ”ہم متاثرہ ڈاکٹر کے حواحقین کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،ریپسٹ کے لیے کوئی رحم نہیں“جیسے نعروں والے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے
جی ایم سی راجوری کے طلباءنے بھی ایک مشعل بردار ریلی نکالی ۔
یاد رہے کہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے آج بھارت بھر کے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے اپیل کی تھی کہ وہ 9اگست کو کلکتہ میں پیش اس بہیمانہ واقعے کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڑ کرائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button