مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز نے کپوارہ میں ایک نوجوان گرفتارکرلیا
سرینگر 02 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فورسز نے ضلع کپوارہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے تکیہ بدرہ کوٹ سے عادل حسین نامی نوجوان کو گرفتارکرکے اس پر عسکریت پسندوں کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عادل حسین کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔