مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بے دردی سے کشمیریوں کو قتل کر رہا ہے

سرینگر 07مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما عبدالصمد انقلابی نے بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں شہید ہونے والے کشمیر ی نوجوانوں کو شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بے رحمانہ قتل سے انکی تحریک مزاحمت کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں ایک ایسی جنگ لڑرہا ہے جو وہ کبھی بھی جیت نہیں سکتا۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے حل طلب تنازع کشمیر نے بہت سارے المناک واقعات کو جنم دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارت انہیں بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جسکی حفاظت کرنا ہر کشمیری کا فرض ہے۔انہوںنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تحریک حریت کے چیئرمین محمداشرف صحرائی کو بھی انکی شہادت کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں شہید رہنما کی خدمات مزاحمتی تاریخ کا ایک روشن باب اورآئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
دریں اثنا کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بے گناہ شہریوں کا قتل بے دردی سے جاری رکھا ہوا ہے اور کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم و ستم کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں مزید تین بیگناہ کشمیری نوجوان شہید کیے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نریندی مودی کی فسطائی بھارتی حکومت قتل وغارت کے ذریعے محکوم کشمیریوں کو مرعوب کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔کے ایم ایس رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button