مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ، سول سوساٹی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں سول سوسائٹی کے کارکنوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دیے بغیر خطے میں پائیدار امن استحکام کا خواب ہرگزشرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول سوسائٹی کے کارکنوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر آنے کا راگ الاپ رہا ہے جبکہ دوسری طرف علاقے میں نوجوانوںکا ماورائے عدالت قتل ، بلا جواز گرفتاری اور دیگر وحشیانہ ہتھکنڈوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوںنے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت بے بنیا د پروپیگنڈے کے ذریعے مقبوضہ علاقے کے اصل حقائق ہرگز چھپا نہیں سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکام امن واستحکام کی نام نہاد رپورٹس شائع کر رہے ہیںاور دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگست 2019کے بعد کشمیر ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ تاہم دنیا بھارتی بیانیے پر کان دھرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں اور وہ جموں وکشمیر کو بدستور ایک متنازعہ خطہ مانتی ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جبر واستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو دبانے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکا ہے اور وہ مشکلات اور تکالیف کے باوجود اپنی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button