مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ:بھارتی فورسز نے تین نوجوان گرفتار کر لیے

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں محمد سلیم، فاروق احمد، ہپی چودھری کوکٹھوعہ کے علاقے لوہائی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ گرفتاری کے بعد ان کے خلاف ”پی ایس اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔گرفتار نوجوانون کو ادھمپور اور جموں کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔







