مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری تمام تربھارتی مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ، حریت کانفرنس

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے تمام ترمظالم کے باوجوداپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گولیوں یا طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی جائز امنگوں کو دبایا نہیں جا سکتا، جو آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
کشمیری مقبوضہ علاقے میں بھارت کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طورپر پرعزم ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔حریت ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے مادر وطن کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور وہ اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کے حصول تک ہار نہیں مانیں گے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی فسطائی پالیسیوں سے خطے کے سماجی اور ثقافتی تشخص کو سنگین خطرہ لا حق ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیاکہ کشمیریوں کا جذبہ اور عزم اٹوٹ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button