گرفتاریاںمقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری: بھارتی پولیس نے 3افراد گرفتار کر لیے

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری سے 3افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
پولیس نے ان افراد کو ضلع کے علاقے کوٹ چروال سے گرفتار کیا ۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پرایک عسکری تنظیم کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے تاہم گرفتار افراد کے نام نہیں بتائے۔
کشمیری نوجوان کو مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں اور گرفتار کرنا بھارتی فورسز کا روز کا معمول ہے۔بھارت نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے خوف و دہشت کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ کشمیری تحریک آزادی سے باز رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button