مقبوضہ جموں و کشمیر

سی پی جے کامقبوضہ جموں وکشمیر کے گورنر سے صحافی کے خلاف بیان واپس لینے کا مطالبہ

نیویارک: نیویارک میں قائم صحافیوں کی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس(سی پی جے)نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافی جہانگیر علی کی زندگی کوخطرے میں ڈالنے والا اپنا بیان فوری طور پر واپس لیں۔
تنظیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ سی پی جے حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جہانگیر علی کسی انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنی رپورٹنگ جاری رکھیں اور کشمیری میڈیا کے خلاف جاری کریک ڈائون کو ختم کریں۔آن لائن ویب سائٹ دی وائر کے نمائندے جہانگیر علی نے سرکاری انشورنس اسکیم میں بے ضابطگیوںکے حوالے سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسر کی طرف سے منوج سنہا پرلگائے گئے الزامات کے بارے میں خبر دی تھی۔ منوج سنہا نے14 اکتوبر کو جموں میں ایک عوامی تقریب میں کہا تھاکہ خبر دینے والا خود ایک علیحدگی پسند گروپ کا حصہ ہے ۔دی وائر کے بانی ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن نے لیفٹیننٹ گورنر کے نام لکھے گئے ایک خط میںکہا کہ لیفٹننٹ گورنرکے اعلی دفتر سے جس صحافی کو نشانہ بنایاجارہا ہے، اس کے لیے بالخصوص اورمیڈیا کے لئے باالعموم اس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔دی وائر نے منوج سنہا سے مطالبہ کیاکہ وہ جہانگیر علی کے خلاف لگائے گئے الزامات کو واپس لیں اور ایسے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button