بھارت

صدر ٹرمپ نے روس، ایران سے متعلق پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دیے

بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا راستہ صاف

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران سے متعلق پابندیوں میں اضافے کے قانون پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد ماسکو کے خلاف اقتصادی دباو مزید بڑھانے کے لیے امریکی انتظامیہ کو اضافی اختیارات حاصل ہوگئے ہیںجبکہ اس قانون سے بھارت، چین جیسے روسی توانائی کے بڑے خریداروں پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف لگانے کا راستہ بھی کھل گیا ہے۔
وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ قانون کا مقصد روس کے خلاف موجودہ پابندیوں اور دیگر معاشی اقدامات کو وسعت دینا ہے، جبکہ ایران سے متعلق پابندیوں کو بھی مزید پانچ سال کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت روسی حکام، مالیاتی اداروں، توانائی کے شعبے اور پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال ہونے والے تیل بردار بحری جہازوں کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔
قانون میں روسی توانائی خریدنے والے ممالک بھارت ، چین وغیرہ پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اختیار بھی امریکی صدر کو دیا گیا ہے، جو بعض صورتوں میں 100 فیصد تک ہوسکتے ہیں۔”رائٹرز“ کے مطابق قانون کے تحت ایسے ٹیرف 30 دن کے اندر عائد کیے جا سکتے ہیں۔
امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے یہ قانون رواں ماہ 16 تاریخ کو منظور کیا تھا، جبکہ سینیٹ اس کی منظوری پہلے ہی دے چکا تھا۔
قانون میں 1996 کے ایران پابندیوں کے ایکٹ کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع بھی شامل ہے، جس کے تحت ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا قانونی فریم ورک برقرار رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button