مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری :چھ افراد کے قتل کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

جموں 04 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے علاقے راجوری میں چھ افراد کی ہلاکت کے خلاف آج ضلع پونچھ میں دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی۔
ضلع پونچھ میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ خطے کے کئی علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر مظاہرے کیے۔ کٹھوعہ میںمظاہرین نے شاہراہ پر دھرنا دیا جس سے ایک گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑا۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام راجوری کے علاقے ڈانگری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار افراد ہلا ک ہو گئے تھے جبکہ پیر کے روز ایک دھماکے میں دو لڑکے مارے گئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button