مقبوضہ جموں و کشمیر

جیل میں نظربندانجینئر رشید کی شب قدر کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کی بندش کی مذمت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حلقہ انتخاب بارہمولہ سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید نے جامع مسجد سرینگر کی مسلسل بندش اور باجماعت نمازوں پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جیل میں نظربند انجینئر رشید نے بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یہ مسئلہ اٹھایا اورمقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق کئی خدشات کا اظہارکیا۔ انجینئر رشید نے کشمیری عوام کو شب قدرکی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس وقت بھی حراست میں ہیں جب ایوان سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی رہائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آئے روز بیانیہ تبدیل کیاجارہا ہے ، پہلے انہیں غیر ملکی ایجنٹ قراردیاجارہا تھا اوراب ایک مختلف کہانی بیان کی جارہی ہے۔انجینئررشید نے وانگچک کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کشمیریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے اورکشمیری عوام کے ساتھ بات چیت پر زور دیا ۔ انہوں نے جامع مسجد پر عائدپابندیاں ہٹانے کا مطالبہ دہرایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button