مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے اپنی پروپیگنڈہ مہم تیز کر دی ہے، فاروق رحمانی

download (3)اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے اپنی پروپیگنڈہ مہم میں شدت لائی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جب اقوام متحدہ اور رکن ممالک کی ساری توجہ مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی طرف مبذول ہے ،مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اپنی پروپیگنڈہ مہم میں تیزی لائی ہے اور اس نے نہتے کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں کسی کی جان وعزت محفوظ نہیں اور ہرطرف خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بی جے پی کشمیریوں کو دہشت زدہ ان کی جائیدادوں پر قبضہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ہندو توا حکومت کشمیریوں کو محض اس وجہ سے یہ ساری سزا دے رہی ہے کیونکہ وہ تنازعہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button