مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی مذمت

اسلام آباد16 جنوری (کے ایم ایس)پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو حراساں کیے جانے کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں ،غیر قانونی گرفتاریوں اورجعلی فوجداری مقدمات کے اندراج کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز سرینگر میں کشمیر پریس کلب پر مبینہ حملہ بھارت کی طرف سے اپنے گھناونے جرائم، انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو زبردستی خاموش کرانے کے لیے وحشیانہ طاقت اور جبر کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں پبلک سیفٹی ایکٹ ، یو اے پی اے اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ سمیت کالے قوانین کا بڑھتا ہوا استعمال قابل مذمت ہے جو بھارت کی نوآبادیاتی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتی۔ بیان میں کہا گیا ہے پاکستان عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی گرفتاریوں کے لیے بھارت کو جوابدہ بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button