اتر پریش: پولیس نے جلوس کے دوران ”اللہ اکبر” کے نعرے لگائے پر کئی افرادگرفتار کرلیے

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے امبیڈکر جینتی جلوس کے دوران ”اللہ اکبر” کے نعرے لگانے کی پاداش میں کئی افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پرنکالے گئے ایک جلوس کے دوران کچھ افراد کو اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے صدام قریشی اور دیگر چھ نامعلوم افراد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ابتدا ء میں قریشی کو حراست میںلیا گیااور بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا ، ایک مقامی کونسلر کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ ہندو تو ا تنظیم وشوا ہندو پریشد ( وی ایچ پی) کے رہنما اچاریہ ریتو پرنا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے ۔
یاد رہے کہ بھیم را رام جی امبیڈکر ایک بھارتی قانون دان، ماہر اقتصادیات اور سیاست دان تھے جنہوں نے اس کمیٹی کی سربراہی کی جس نے بھارت کے آئین کا مسودہ تیار کیا تھا۔مبیڈکر نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی پہلی کابینہ میں وزیر قانون اور انصاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے بعدازاں ہندو مذہب کو ترک کر کے بدھ مت اختیار کر لیا تھا۔





