بھارت

بھارتی ٹریڈ یونینوں کی بجٹ سے پہلے وزیر خزانہ سے ملاقات کے بائیکاٹ کی دھمکی

نئی دہلی27نومبر(کے ایم ایس)بھارت کی دس بڑی ٹریڈ یونینوں نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو لکھے گئے ایک خط میں دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں اپنے مطالبات پیش کرنے کے لیے مناسب وقت نہ ملا تو وہ بطوراحتجاج کل(پیرکو) ہونے والی پری بجٹ میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔

وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط پر آل انڈیا ٹریڈ یونین، سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز، ہند مزدور سبھا، لیبر پروگریسو فیڈریشن اور آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹرجیسی 10مرکزی ٹریڈ یونینوں کے دستخط ہیں اورخط میں ہر یونین کو اپنے بجٹ مطالبات پیش کرنے کے لیے محض تین منٹ کا وقت دینے کو ایک بھونڈا مذاق قراردیاگیاہے۔اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے یونینز نے موثر مشاورت کے لیے وقت کی الاٹمنٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ یونینوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس منعقد کرنے کی بھی مخالفت کی ہے اور وزیر خزانہ سے دو بدو ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہاگیا ہے کہ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موثر مشاورت کے لیے وقت کی الاٹمنٹ پر سنجیدگی سے نظرثانی کی جائے اور ہم پالیسیوں کے حوالے سے کھلی عوامی بحث کے لیے دعوت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم اس طرح کے بحث کے لیے آپ کی رضامندی کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button