بھارت

اترپردیش: موٹر سائیکل سواروں نے یونیورسٹی طالبہ کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا

IIT-BHUوارانسی :
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں تین موٹر سائیل سواروں نے آئی آئی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کی ایک طالبہ کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔
بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے سینکڑوں طلباء نے آج طالبہ کی بے حرمتی کے بہیمانہ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
خاتون کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ وہ بدھ کی رات ایک دوست کے ساتھ ہاسٹل سے باہر گئی تھی اور اس دوران تین موٹر سائیکل سوار کرمن بابا مندر کے قریب اسے ایک کونے میں لے گئے اور اسکی بے حرمتی کی۔
طالبہ نے کہا کہ ملزمان نے اسکی ویڈیو بھی بنائی اور تصاویر بھی کھینچیں۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ ایک طالبہ کے لیے اپنے ہی تعلیمی ادارے کے اندر بے خوف ہو کر چلنا ممکن نہیں رہا۔انہوںنے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اب آئی آئی ٹی جیسے اعلیٰ ادارے محفوظ نہیں ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button