مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی یوم جمہوریہ قریب آنے کے ساتھ ہی کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں تیزی سے اضافہ ہوگیا

fffسرینگر18 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ قریب آنے کے ساتھ ساتھ نہتے کشمیری عوام پر بھارتی قابض افواج کے مظالم میں تیزی آرہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ جوں جوں بھارتی یوم جمہوریہ قریب آرہا ہے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں ، گھروں پرچھاپوں ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ تیز کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز نہ صرف کشمیری نوجوانوں کو تختہ مشق بنارہی ہیں بلکہ غیر قانونی طور پر نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد بے گناہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنے ناپاک اورمکروہ عزائم کی تکمیل اور کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے ۔ حریت رہنمائوںنے کہا کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت کا گلا گھوٹنے کیلئیصحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم کشمیرپریس کلب کی رجسٹریشن منسوخ کر کے کلب کی عمارت کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ، انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو نہ صرف پریس کلب سے بے دخل کردیا گیاہے بلکہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہے۔ سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے کہا کہ عالمی برادری کومقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ فوجی طاقت او ر ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا تاہم وہ اس حقیقت کو فراموش کر چکا ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔ حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button