مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : جامع مسجد سرینگر میں نماز استسقا ادا کی گئی

1

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجدمیں نماز جمعہ کے فورا بعد ابتر موسمی صورتحال اور خشک سالی سے نجات کیلئے نماز استسقا ادا کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام نماز استسقا میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور اسکی رحمت اور نوازش کیلئے رقت آمیز انداز میں دعائیں کیں جبکہ کشمیر کی مختلف مساجد،درگاہوں،خانقاہوں اور امام باڑوں میں خشک سالی اور ابتر موسمی صورتحال سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ ان مجالس میں ائمہ مساجد اور علمائے کرام نے لوگوں کو توبہ و استغفارکے ساتھ ساتھ انہیں اپنے رب کے حضور اپنے اعمال کی معافی مانگنے کی تلقین کی۔انجمن اوقاف کے بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شدید خشک سالی کاسامنا ہے جس کی وجہ سے زراعت اور باغبانی کے شعبے بری طرح متاثر ہورہے ہیں لوگوں کو بھی شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے اور اس خشک موسمی صورتحال سے کشمیر کا روایتی سیاحتی سیزن بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔خشک موسم کی وجہ سے نہ صرف آبی ذخائر سوکھ گئے ہیں بلکہ لوگ مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اہالیان کشمیر اپنے رب کی بارگاہ میں سربسجود ہوکر اس کی رحم وکرم کی دعا کریں۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میں وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی اور بارانِ رحمت نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں اجتماعی اور انفرادی سطح پر اللہ تعالی سے رحمت باراں کے لیے دعا کرنیکی اشد ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button